جوان نے دنیا بھر میں ہزارکروڑ کی کمائی کرلی

   

ممبئی۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی تازہ ترین ریلیز فلم جوان نے آخرکار ریلیز کے صرف 19 دنوں میں دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا بنچ مارک عبور کرلیا۔فلم 25 ستمبر کو ہندوستان میں باکس آفس کلیکشن میں شاہ رخ خان کی 2023 کی ایک اور بلاک بسٹر پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا۔25 ستمبرکو ریڈ چلیز پروڈکشن انسٹاگرام پرایک کلپ اپ لوڈ کیا جس میں شاہ رخ خان کو ان کی فلم کے دوہری اوتار میں دکھایا گیا تھا۔اس پر دنیا بھر میں 1004.92 کروڑ روپے لکھا ہوا تھا۔ کیپشن کے لیے، یہ لکھا ہے: ہسٹری ان دی میکنگ فٹ جوان! کیا آپ نے ابھی تک اسے دیکھا ہے؟ جاؤ اب اپنے ٹکٹ بک کرو! سنیما گھروں میں # جوان دیکھیں ۔