جوبائیڈن 8 کروڑ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے امریکی صدر

,

   

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے 8 کروڑ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔
CNN
نے یہ اطلاع دی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو 7.38 کروڑ سے زیادہ ووٹ ملے ، اس طرح انہیں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز ملا۔ سابق امریکی صدر براک اوباما نے 2008ء کے انتخابات میں تقریباً 6.95 کروڑ ووٹ حاصل کئے تھے جو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر کا ریکارڈ ہے۔