جوبلی ہلز سے لاپتہ بچے کی نعش برآمد

   

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ بچے کی نعش کو ایک مین ہول سے برآمد کرلیا ہے ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 10 سالہ ایم کارتک جو طالب علم تھا ۔ درگا بھوانی نگر جوبلی ہلز علاقہ کے ساکن مہیش کا بیٹا تھا ۔ کارتک عرف پنڈو جو کل شام اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ پنڈو کو اس کے والدین اور رشتہ داروں نے تلاش کیا جس کے بعد جوبلی ہلز پولیس میں اس کی شکایت کردی ۔ آج ایک اطلاع پر پولیس نے ڈرینج کے گڈے سے اس بچے کی نعش کو برآمد کرلیا جو مشتبہ طور پر ڈرینج نالے میں پائی گئی ۔ جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع
غازی ملت کالونی کے کچرہ دان سے شیرخوار بچہ برآمد
حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ غازی ملت کالونی میں کچرہ دان سے ایک شیرخوار بچہ برآمد ہوا ۔ اطلاع کے بعد چندرائن گٹہ پولیس نے غازی ملت کالونی پہونچکر شیرخوار بچہ کو برآمد کرلیا ۔ اور فوری طور پر بچہ کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ اس بچہ کے کچرہ دان سے برآمد ہونے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس بچہ کو کچرہ دان میں پھینکنے کی وجوہات اور بچہ کو پھینکنے والوں کی تلاش کر رہی ہے ۔ پولیس نے غازی ملت کالونی میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اور کچرہ کنڈی کے آس پاس کے راستوں پر لگے کیمروں کی جانچ جاری ہے ۔ ع