جوبلی ہلز میں درپن فرنیشنگس ڈیکور اسٹورس کا افتتاح

   

گھروں کی اندرونی خوبصورتی کے لیے مختلف اشیاء کا منفرد کلکشن : سلیمان ہیرانی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : درپن فرنیشنگس کے چھٹویں اسٹورس کا اتوار کو جوبلی ہلز میں افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ خوشخبری ان معزز گاہکوں کے لیے ایک راحت سے کم نہیں جو ایک ہی مقام پر کئی برانڈس کی کئی اشیاء کی پسند انتخاب اور خریدی کے خواہش مند ہوتے ہیں ۔ قدیم روایتی طرز حیات کے لیے دنیا بھر میں معروف شہر حیدرآباد کے اہل ذوق مرد و خواتین کو اس نئے اسٹور پر نہ صرف گھریلو آرائش کی اشیاء جیسے فرش کے چادر ، قالین ، پردے ، غلاف کُشن وغیرہ بلکہ روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء کا جدید ترین کلکشن ایک ہی مقام پر واجبی دام کے ساتھ دستیاب رہے گا ۔ گھروں میں اندرونی خوبصورتی کی تزئین کرنے والی صنعت کی سرکردہ شخصیات سونا چٹوانی ، صدر نشین ایف آئی سی سی آئی لیڈیز آرگنائزیشن ( ایف ایل او ) اور اے آر نندا کمار بی ، صدر نشین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرئیر ڈیزائنرس ( آئی آئی آئی ڈی ) نے جوبلی ہلز کے درپن اسٹور کا افتتاح کیا ۔ اس طرح عابڈس ، گچی باولی ، چندا نگر ، بنجارہ ہلز اور سکندرآباد کے پانچ اسٹورس کے بعد اب جوبلی ہلز میں یہ چھٹواں اسٹور ہوگا ۔ درپن فرنیشنگس کے پارٹنر مسٹر سلیمان ہیرانی نے کہا کہ درپن اسٹورس میں صوفوں ، پردوں کے پارچہ جات کے علاوہ وال پیپرس ، دیواروں کے لیے رنگ و روغن میں استعمال ہونے والے پینٹنگس ، فرش کو خوبصورت بنانے والی فلورنگ ، راڈس ، اور دیگر ساز و سامان کے کئی دیدہ زیب نمونے دستیاب ہیں ۔ درپن فرنیشنگس کا 2000 میں قیام عمل میں آیا تھا اور 18 سال میں دیڑھ لاکھ سے زائد گھروں میں اندرونی آرائش کرچکا ہے ۔۔