جوبلی ہلز میں ٹیلر کا قتل ، ملزمین کی نشاندہی

   

حیدرآباد: جوبلی ہلز علاقہ میں ایک شخص کی نعش جو اس کے مکان کے ریفریجریٹر سے دستیاب ہوئی تھی ، پولیس نے اس قتل کے معمہ کو حل کرلیا ہے ۔ انسپکٹر جوبلی ہلز مسٹر راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ پولیس نے صدیق احمد کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے بعض افراد کی نشاندہی کی ہے اور یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ ناجائز تعلقات قتل کی وجہ ہوسکتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی بیوی کے رول پر بھی شبہ کیا جارہا ہے کیونکہ وہ قتل کے وقت مکان میں موجود نہیں تھی اور فلیٹ کو باہر سے مقفل کردیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ جمعرات کی صبح جوبلی ہلز کے علاقہ کارمیکا نگر کے فلیٹ سے صدیقی احمد نامی ٹیلر کی نعش فلیٹ کے ریفریجریٹر سے دستیاب ہوئی تھی اور پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔