مرکز کو رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان
حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے جوبلی ہلز میں کمسن لڑکی کے مبینہ گیانگ ریپ معاملہ میں چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ گورنر نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بدبختانہ ہے۔ انہوں نے اندرون دو یوم واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ہدایت دی ہے۔ گورنر نے اس واقعہ کے بارے میں مختلف میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ جوبلی ہلز میں پیش آیا یہ واقعہ قومی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ گورنر کی جانب سے رپورٹ کی طلبی پر سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر اس واقعہ کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کریں گی۔ر