جوشی راجستھان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

   

جے پور 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ناتھ دوارا سے رکن اسمبلی ڈاکٹر سی پی جوشی آج متفقہ طور پر 15 ویں اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ۔ وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے اس کے لئے تجویز پیش کی اور اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے اس کی حمایت کی۔ اس کے بعد متفقہ طور پر جوشی بطور اسپیکر منتخب ہوئے اور ایوان کی کارروائی سنبھالی۔ اس کے بعد گہلوٹ اور جوشی نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔اسی طرح اسمبلی کے دیگر ارکان نے بھی ان کے اسپیکر بننے پر انہیں مبارکباد دی۔