نئی دہلی: مشرقی جوشی مٹھ کے حوالے سے ایک اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ یہ ہر سال تقریباً 10 سنٹی میٹر غرق ہو رہا ہے۔ 2018 اور 2022 کے درمیان جوشی مٹھ کی اسرو کی سیٹ لائٹ تصاویر نے ان رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پچھلے چار سالوں میں سب سے زیادہ پھسلن درج کیا گیا ہے۔اسرو کی سیٹ لائٹ امیجزکے مطابق یونٹ۔اے میں نامزد شہر کے مشرقی حصے میں سالانہ 10 سنٹی میٹر اور مغربی حصہ یعنی یونٹ۔بی کے نام سے منسوب شہر میں سالانہ 3 سنٹی میٹر کی کمی دیکھی گئی۔تجزیہ میں کہا گیا ہیکہ جوشی مٹھ شہر کے مشرقی، مغربی اور نشیبی حصوں میں 22 دسمبر کے بعد سے نیچے آنے کی شرح میں تیزی آئی ہے لیکن اس کے بعد سے شہر کتنا غرق ہوا ہے اس کے بارے میں کوئی ڈیٹا نہیں دیا گیا۔