جولائی میں ڈگری کورسس میں داخلے

   

حیدرآباد۔ 19 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن جولائی میں ڈگری کورسس میں داخلوں کے آغاز کی تیاری کررہا ہے۔ پروفیسر آر لمبادری کے مطابق ڈگری کورسس میں آن لائین سروس
DOST
کے تحت داخلے دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یکم ستمبر سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ جاریہ تعلیمی سال سے ڈگری کورسس میں بعض اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ معیار تعلیم بہتر ہو۔ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن میں واٹس ایپ کے ذریعہ طلبہ کے سوالات کا جواب دینے کا انتظام کیا ہے ۔ آن لائین ایڈمیشن پورٹل پر فون نمبرات دیئے جائیں گے۔ داخلوں سے متعلق اعلامیہ 30 جون سے قبل ویب سائٹ
dost.cgg.gov.in
پر جاری کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ نصاب میں کسی کمی کے بجائے تعیطلات میں کمی کی تجویز ہے تاکہ نصاب کی تکمیل ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمسٹ، ای سٹ، آئی سٹ اور دیگر امتحانات شیڈول کے مطابق رہیں گے۔