لندن : برطانوی رائل میرینز کے سابق سربراہ میجر جنرل میٹ ہومز نے سپرسیڈ ہونے کے دباؤ میں خودکشی کی تھی، انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری ہوگئی۔ میٹ ہومز کا پوسٹ مارٹم کرنے والے جیسن پیگ نے انکوائری رپورٹ میں کہا کہ میجر جنرل ہومز عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل ہومز افغانستان سے برطانوی فوج کے انخلا پر بھی فکرمند تھے۔ جنرل ہومز کے جونیئر افسر کو رائل میرینز کا سربراہ بنا دیا گیا تھا جس پر آنجہانی جنرل ناخوش تھے، وہ فکرمند تھے کہ میرینز کی سربراہی خوش اسلوبی سے کس طرح ممکن ہوگی۔ جیسن پیگ کے مطابق جنرل ہومز سے کمانڈنٹ جنرل کا عہدہ واپس لیا گیا جس کی وجہ سے وہ بہت مایوسی اور غصہ میں تھے۔