جوکووچ کے کوچ گوران بھی کورونا سے متاثر

   

بلغراد ۔ ایسا لگتا ہے کہ نوواک جوکووچ اور ایڈریہ ٹور کے منتظمین کے لئے مسائل رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں میں گوران ایوانیسیچ جو کہ جوکووچ کی کوچنگ ٹیم کے اہم رکن ہیں وہ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔گوران نے اپنے ایک آن لائن بیان میں کہا ہیکہ گزشتہ دومرتبہ کورونا کا ٹسٹ منفی آنے کے بعد اب ایک ٹسٹ مثبت آیا ہے حالانکہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے لیکن میں ان تمام سے احتیاط برتنے کی درخواست کررہا ہوں جن کا حالیہ دنوں میں مجھ سے رابطہ رہا ہے۔