جڑچرلہ میں سو فیصد ٹیکہ اندازی کیلئے خصوصی مہم

   

جڑچرلہ ۔ محبوب نگر کلکٹر میں ونکٹ راوں نے جڑچرلہ کا دورہ کیا۔ دفتر میں بھگیرتا کے اربن ورورل عہدیداروں اور محکمہ صحت کے اراکین سے تبادلہ خیال و مشورہ دیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ جڑچرلہ منڈل و اطراف میں دس دنوںکے اندر سو فیصد ٹیکہ اندازی کے کام کو مکمل کرنے کو کہا۔ اس کے علاوہ تمام پرائمری ہیلت سنٹر (پی ایچ سی) و دیگر سرکاری عہدیداروں کو صبح کے اول وقت میں گھر گھر پہنچ کر جو افراد ویکسین لینے سے رہ گئے ہیں انہیں دیا جائے اور مزید کہا کہ چند مواضعات میں بہت کم لوگ ویکیسن لیا ہے جس کو پہلے ڈوز کے لینے والوں کو دوسرے ڈوز پر متوجہ کیا جائے۔ عہدیداروں کی لاپرواہی پر سخت اقدامات کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر جڑچرلہ میونسپل، کمشنر سنیتا، تحصیلدار جڑچرلہ لکشمی نارائن (ایم پی ڈی او) جگدیش و دیگر سرکاری عہدیدار (ڈیڈ پی سی ای او) جوتی ڈاکٹر وجئے کمار تمام منڈل کے پی ایچ سی ڈاکٹرس و عملہ ایمپلائمنٹ عہدیدار راجندر موجود تھے۔