جگتیال : ای وی ایم مشینوں کے باکسوں کے قفل بھی غائب

   

الیکشن آفیسر کی موجودگی میں باکس توڑ کر دستاویزات نکالے گئے ،کانگریس امیدوار کا اظہار تعجب

جگتیال /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق وی آر کے انجنیرنگ کالج جگتیال میں محفوظ رکھے گئے ای وی ایم مشینوں کے اسٹرانگ روم کے قفل توڑ کرکھولاگیا ساڑھے چار سال قبل محفوظ طریقے سے رکھے گئے 20 ٹرنک باکسوں میں صرف چار باکس کوہی قفل ماباقی ٹرنک باکس کے تالے غائب تھے ۔الیکشن آفسر کی موجودگی میں 20 ٹرنک باکسوں کو توڑ کر 17A اور 17C دستاویزات سی سی فوٹیج وغیرہ کو ہائی کورٹ میں پیش کرنے کیلئے حاصل کرلئے تقریبا ساڑھے چار سال کے بعد اسٹرانگ روم کے تالوں کی چابیاں غایب ہوجانے پر کانگریس امیدوار اے لکشمن کمار نے تعجب اور کئی شبہات بھی ظاہر کیا دھرم پوری حلقہ اسمبلی سال 2019 میں ووٹنگ کی گنتی کے موقع پر دھاندلیوں کے خلاف کانگریس امید وار اے لکشمن کمار نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ووٹوں کی گنتی کے وقت ضلع کلکٹر اور الیکشن آفیسر سے اس مسئلہ پر کسی قسم کا کوئی جواب نہ ملنے پر اسکے متعلق ویڈیوز بھی موجود ہونے کی بات بتائی فی الحال اسٹرانگ روم کے قفل کی چابیاں نہ ملنا اور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق قفل توڑ کر اندر داخل ہونے پر 20 ای وی ایم مشین کے باکسوں میں صرف چار باکس کو ہی قفل ہے ماباقی باکس کے تالے غائب پائے گئے الیکشن آفسر کی موجود گی میں بغیر قفل کے ٹرنک باکسوں کو توڑ ا گیا 2019 انتخابات میں دھرم پوری حلقہ سے ریاستی وزیر کپلہ ایشور ٹی آر یس پارٹی سے صرف چار سو ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اسی کو شکست زدہ امیدوار اے لکشمن کمار نے چالنج کرنے پر فارم 17A اور 17C دستایزات کو محفوظ رکھے گئے ٹرنک باکس قفل کے چابیاں غایب ہونے پر کانگریس امیدوار نے شبہات ظاہر کیے اور کسی بھی صورت ہائی کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ظاہر کی۔