جگتیال گورنمنٹ ہاسپٹل میں نومولود کی موت پر رشتہ داروں کا احتجاج

   


جگتیال۔/10 ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال گورنمنٹ MCH ہاسپیٹل میں نو مولود کی موت ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے ہی موت واقع ہونے کااس کے رشتہ داروں نے لگایا الزام لگاتے ہوئے ہاسپٹل کے روبرو احتجاجی دھرنادیا۔ تفصیلات کے بموجب ہاسپٹل میں دو یوم قبل ضلع جگتیال ملہ پور منڈل والگنڈہ موضع سے تعلق رکھنے والی لاسیا نامی حاملہ خاتون زچگی کیلئے ہاسپٹل میں شریک ہوئی۔ کل صبح لڑکی تولد ہوئی، لڑکی کی صحت ناسازی پر لڑکی کو ڈاکٹرس نے بچوں کے وارڈ میں علاج کے بعد حالت نازک بتاتے ہوئے لڑکی کو ایمبولنس کے ذریعہ کریم نگر ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران فوت ہونے کاڈاکٹرس نے بات بتائی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے کل ہی زچگی کے دوران ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے لڑکی کی موت ہونے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ حالیہ دنوں اسی ہاسپٹل میں زچگی کے بعد 4 زچاوں کی اموات سے مچا ہنگامہ ختم نہیں ہوا ،اب نومولود کی موت نے ڈاکٹرس کی خدمات پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔