جگت گیری گٹہ میں مسلم نوجوان پرحملہ

   

حیدرآباد۔17 فروری (سیاست نیوز) جگت گری گٹہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک مسلم شخص پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب 28 سالہ عمران جو پیشہ سے باورچی ہے، صبح کی اولین ساعتوں میں جگت گری گٹہ کے علاقہ میں سری رام نگر سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے اس سے لفٹ مانگی اور جب اس نے گاڑی پر اسے بٹھالیا تو نامعلوم شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔