جھارکھنڈ جانے والی مزدوروں کی بس کا ڈمپر سے تصادم،3 ہلاک

   

بیمیترا،21 مئی(سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے بیمیترا ضلع میں آج نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو پنے سے جھارکھنڈ لے جارہی بس کی ایک ڈمپر سے ٹکر ہوگئی جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور 23 دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق پونے سے جھارکھنڈ جانے والے مزدوروں کی بس قومی شاہراہ پر ٹیمری کے پاس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی،جبکہ 23 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ٹرک اور ڈمپر کا تصادم اتناخوفناک تھا کہ دونوں کے پرخچے اڑ گئے ۔ دونوں گاڑیوں کی ٹکر کے بعد آس پاس کے گاؤں والے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور راحت کا کام شروع کرنے کے ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دی۔ناندگھاٹ کے تھانہ انچارج آنند کومرا نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کو نواگڑھ اور بلاس پور علاج کے لئے بھیجا گیا ہے ۔باقی مزدوروں کو جلد ہی دوسری گاڑی سے آگے اپنی منزل کے لئے روانہ کیا جائے گا۔