دمکا(جھارکھنڈ): ایک شدید مطلوبہ سارق کو چوری کے مبینہ الزام میں مقامی گاؤں والوں نے اسے شدید زدوکوب کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ سپرینڈنٹ آف پولیس وائی ایس رمیش نے یہ بات بتائی۔ رمیش نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہاں چار سارق تھے تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن جو چور پکڑا گیا وہ نہایت مطلوبہ سارق تھا اور وہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتا تھا۔ ہم نے ایک ایف آئی آر درج کرتے ہوئے گاؤں کے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔“
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات ا س وقت پیش آیا جب یہ چار چور ایک مکان میں چوری کی غرض سے آئے تھے۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے ان چوروں کو دبوچ لیا اور انہیں مارنے پیٹنے لگے لیکن تین چور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن بھولا ہزرے نامی ایک مطلوبہ چور لوگوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ ایس پی رمیش نے بتایا کہ بھولا پولیس کونہایت مطلوبہ شخص تھا۔ اس کے خلاف کئی پولیس اسٹیشنس میں سرقہ کے کئی مقدمات درج تھے۔