جھارکھنڈ: عاشق کے خودکشی کرنے کے ایک دن بعد معشوقہ کی خودکشی

,

   

جمشید پور(چندی گڑھ): ایک 22سالہ عاشق کی خودکشی کے ایک دن بعد معشوقہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ موہالی میں پیش آیا۔ خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق جمشید پور کی رہنے والی 26 سالہ پرگیا ہریانہ کے کرکشیراکا رہنے والا 22سالہ ساحل کمار سے معشوقہ تھیں۔ ساحل کمار کی خودکشی کا فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا اور اس کی معشوقہ پرگیا بھی اس وقت اس کے ساتھ دیکھی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پرگیا نے بھی دوسرے دن صبح 6 بجے دو پٹہ کی مدد سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ساحل کمار موہالی میں سیکٹر 66 میں ایک خانگی ملازم بتایا گیا ہے اور پرگیا بھی اسی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔ وہ دونوں ایک ہی علاقہ میں رہا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ دونوں بہت جلد شادی بھی کرنے والے تھے اور ان دونوں کی فیملی کو اس شادی پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے اس انتہائی اقدام کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ پوسٹ مارٹم کیلئے ان کی نعشیں سیول ہاسپٹل فیس 6 منتقل کی گئیں۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔