جھارکھنڈ کے دمکا میں اسپین کی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

   

رانچی : جھارکھنڈ کے دمکا کے ہنس ڈیہا تھانہ علاقے میں جمعہ (یکم؍ مارچ) کی دیر رات ایک اسپین کی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ اس معاملے کے بارے میں دمکا کے ایس پی نے کہا کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔