جھاڑ پر انڈے اُگ رہے ہیں

   

نئی دہلی : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی آئی آئی ٹی کی جانب سے ایک پلانٹ تیار کیا گیا ہے جس میں ویاگن ایگ (انڈے) اُگائے جارہے ہیں ۔ ان انڈوں کو شوق سے کھایا جاسکتا ہے ۔ وزن میں اضافہ کی فکر نہیں رہے گی ۔ عوام کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان انڈوں کو اصل انڈوں کی طرح ہی پکایا جاسکتا ہے ۔ آئی آئی ٹی دہلی کی جانب سے بہت جلد ویاگن گوشت بھی لایا جائے گا ۔ یہ گوشت بھی مٹن ، چکن ، بیف کی طرح ہوگا ۔ یہ گوشت جانوروں کے گوشت کے متبادل صحت بخش ہوگا ۔