جھوٹ بولنے میں وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔ راہول گاندھی

,

   

ویسٹ چمپارن۔کانگریس لیڈر اہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز مبینہ طور پر کہاکہ نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن کے مقصد نے چھوٹے کسانوں‘ کاروباریوں اور مزدوروں کو تباہ کردیاہے اور وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق اڑتے ہوئے کہاکہ وہ جھوٹ بولنے میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔

بالیمکی نگر میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ اب وزیراعظم اپنی تقاریر میں نہیں کہہ رہے ہیں کہ وہ دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ جانتے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور لوگ بھی اس سے واقف ہیں۔ میں ضمانت دیتا ہوں‘ اگر وزیراعظم یہاں پر ائیں گے اور کہیں گے کہ وہ دو کروڑ ملازمتیں دیں گے‘ مذکورہ ہجوم ان کا تعقب کرے گا۔کانگریس نے ملک کو راستہ دیکھا یاہے۔

ہم نے منریگا دیاں ہے‘ کسانوں کے قرض کی معافی کے لئے“۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہم جانتے ملک کیسے چلایاجاتا ہے‘ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونا‘ نوکریاں فراہم کرنا‘ مگر ہاں ہمارے اندر ایک کمی ہے‘ ہمیں جھوٹ کیسے بولا جاتا ہے وہ نہیں آتا ہے۔

ہم ان(وزیراعظم) کا جھوٹ میں مقابلہ نہیں کرسکتے۔ میں دیکھنا چاہتاہوں لوگ نوکری کی تلاش میں پٹنہ ائیں“۔کانگریس کے سابق صدر نے حکومت پر بڑے صنعت کاروں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے الزام لگایاکہ”نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن کی منشاء بھی یہی تھی۔

چھوٹے کسانوں‘ مزدوروں‘ چھوٹے کاروباریوں‘ صنعت کاروں کو اس کے ذریعہ نشانہ بنایاگیاہے“۔ راہول گاندھی نے مزیدکہاکہ ”نوٹ بندی کے بعد آپ نے بینکوں میں آپ کی رقم جمع کرائی۔

اس کا پیسہ کا استعمال کرتے ہوئے مودی نے 3,50,000کروڑ کا قرض بڑے ہندوستانی صنعت کاروں کا معاف کاہے۔ لاک ڈاؤن میں بھی وہی کام کیااور ان کے قرض معاف کئے اور ٹیکس میں رعایتیں فراہم کیں“۔

لفظی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہار میں درحقیقت نوجوانوں کو کوئی نوکری نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ ”تمہیں بہار میں نوکری نہیں ہے۔ یہ حقیقت ہے۔کسانوں اور نوجوانوں کے ساتھ ریاست میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہاں پر مسلئے تمہارے چیف منسٹر نتیش کمار اور وزیراعظم کے درمیان میں ہے۔

وہ سچائی آپ سے نہیں کہتے‘ مودی نے ہر سال دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیاتھا“۔ راہول گاندھی نے مزید کہاکہ ”لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے دیکھا کے لاکھوں بہار کے لیبر س گھر واپس لوٹے ہیں۔

اس الیکشن کے وقت میں‘ آپ کووہ نہیں بھولناچاہئے۔ یہاں پر کوئی بس او رریلوے نہیں ہے۔ مودی نے پیدل چل کر اپنے سفر طئے کرنے پر آپ کو مجبور کیاہے۔

دسہرہ کے موقع پر مودی کا علامتی پتلا پنجاب میں نذر آتش کیاگیا۔ مجھے درد ہوا۔مگر کسانوں اور نوجوانوں کے اندر ان کے خلاف غصہ ہے“۔ چہارشنبہ کی صبح7بجے سے بہار کے 16اضلاعوں میں 71اسمبلی حلقوں پر رائے دہی شروع ہوگئی ہے۔

دوسرے مرحلے کی رائے دہی 3نومبر جبکہ تیسرے مرحلے کی رائے دہی 7نومبر کو ہوگی۔نتائج کا اعلان10نومبر کو ائے گا۔