جھیل ڈل کی فضا میں ’ایئر شو‘کی تیاریاں مکمل

   

سری نگر۔ شہرہ آفاق جھیل ڈل کی فضا میں ’ایئر شو‘ کے انعقاد کی تیاریوں کے پیش نظر جنگی جہازوں کی ریہرسل کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے باعث سری نگر کے فضاؤں میں جہازوں کی گونج سے لوگ ششدر ہو کر رہ گئے ۔ انڈین ایئر فروس کی جانب سے 26 ستمبر یعنی اتوار کو شہرہ آفاق جھیل ڈل کی فضا میں ایک ’ایئر شو‘ کا اہتمام ہو رہا ہے ۔ یہ شو آزادی کا امرت مہا اتسو’ منانے کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق اس شو کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر سے ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شو میں مختلف جنگی جہاز اپنی کرتب بازی کی نمائش کریں گے ۔