جہازوں کو نشانہ بنانے کی امریکہ غلطی نہ کرے:ایران

   

تہران ۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے وینز ویلا کے لیے بھیجے گئے تیل بردار جہازوں کے حوالے سے امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریبین سمندر میں ہمارے جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تو امریکہ کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق ایرانی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر حسن روحانی نے امیرقطر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ہمارے آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو امریکہ کو اس کا بھرپور جواب ملے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو تیل بردار جہازوں کو خطرے میں ڈالنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرامریکہ نے ہمارے تیل بردار جہازوں کے حوالے سے کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی واشنگٹن کو اس کی قیمت چکانا پڑے گے۔خیال رہے کہ ایران کا تیل بردار جہازوں کا پانچواں کاروان اتوارکو وینز ویلا کے ساحل پرپہنچے گا۔
تیل برادر جہازوں کے قافلے میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے 2 کروڑ 40 لاکھ لیٹر پٹرول لادا گیا ہے۔