جہانگیرپوری تشدد: ملزم غلام رسول کی عبوری ضمانت منظور

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جہانگیرپوری تشدد کیس کے ملزم غلام رسول کی عبوری ضمانت کی درخواست انسانی بنیادوں پر منظور کر لی ہے۔ دراصل غلام رسول کی بیوی حاملہ ہے اور اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کا ایک نابالغ بیٹا ہے اور والدین اس سے علیحدہ رہتے ہیں کیونکہ اس نے ان کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر آئی پی سی کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس پر آرمس ایکٹ کی دفعہ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل نے غلام رسول کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ اگرچہ طبی دستاویزات کے ساتھ ضروری ترسیل کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔