جہاں سماجی دُوری نہیں رکھی گئی ، وہاں ہمارے مسائل بڑھے : چیف منسٹرس سے وزیراعظم کی بات چیت

,

   

٭ وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف ریاستوں کے چیف منسٹروں کے ساتھ پیر کو ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنے اس تاثر کا اظہار کیا کہ جہاں کہیں سماجی دوری کی پابندی نہیں کی گئی وہاں ’ہمارے مسائل‘ میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم مودی جو ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرتبہ چیف منسٹرس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، مختلف اُمور پر اپنے احساس و تجربات بیان کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا کہ ’جہاں کہیں سوشیل ڈسٹنس کی پابندی نہیں ہوئی، وہاں ہمارے مسائل بڑھے ہیں‘۔