جہلم :شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،33 افراد زخمی

   

اسلام آباد : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوگئے ۔ڈان نیوز کے مطابق جہلم میں شدید دھند کے باعث بس، ٹرک اور کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق، 33 زخمی ہوگئے ۔پنجاب کے بیشتر شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، بہاولنگر اورگردونواح میں شدید دھند کا راج،حدنگاہ انتہائی کم رہ گئی، دھند کے باعث اسلام آباد، کراچی ، لاہور سمیت دیگر اضلاع جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے۔