جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد : پنجہ گٹہ اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 25 سالہ شازیہ بیگم جو ایم ایس مقطعہ علاقہ کے ساکن محمد عمر کی بیوی تھی، نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ شازیہ کے والدین کے الزام کے مطابق شازیہ کی ساس، شوہر، نند، اس کا شوہر، دیورانی نے مل کر اس خاتون کی جینا مشکل کردیا تھا۔ اذیت رسانی کی یہ انتہا تھی کہ ان کی لڑکی کو کھانا تک نہیں دیا جاتا تھا اور 4 ماہ قبل بڑے افراد میں پنچایت کے بعد شازیہ کو سسرال روانہ کیا گیا تھا۔ شازیہ اور عمر کی شادی سال 2017 ء میں ہوئی تھی۔ خاتون تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 25 سالہ رماوت روجا کو ہرشا گوڑہ علاقہ کے ساکن ویریشن نائک کی بیوی تھی۔ اس خاتون کو شادی کے وقت 10 لاکھ روپئے نقد رقم جہیز کے طور پر دی گئی تھی۔ اس خاتون کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جانے لگا۔ شادی کے چند روز بعد سے روجا اور ہریش میں جھگڑے شروع ہوگئے۔ یہ شخص ایرپورٹ میں خانگی ملازمت کرتا ہے۔ پہلے خاتون نے لڑکے کو جنم دیا تھا اور بعد میں لڑکی کی پیدائش کے ساتھ ہی اس خاتون کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا اور شوہر و سسرالی شتہ دار پریشان کرنے لگے۔ ان کی روزانہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔