جیش محمد سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی وضاحت 

,

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پھر کہا کہ ان کے ملک کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے او رنئے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ برطانیہ کے اخبار فائنانشل ٹائمز کو دیئے گئے انٹر ویو میں مسٹر عمران خان نے کہا کہ نان دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے ہم پہلے ہی سے قدم اٹھاررہے ہیں ۔ ہم ان پورا ڈھانچہ پہلے ہی ختم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب جو ہورہا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہواتھا ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ۱۴؍ فروری کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ایک قافلے پر فدائین حملہ ہوا تھا جس میں ۴۰؍ سے زائد جوان شہید ہوگئے تھے ۔ ہندوستان نے پلوامہ حملہ کے لئے جیش محمد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہندوستان انتخابات سے پہلے جنگ کی گرفت میں جکڑ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے مجھے اب بھی خدشہ ہے میں مانتا ہو ں کہ کچھ بھی واقع ہوسکتا ہے ۔