نئی دہلی :ریلائنس جیوو نے ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں ٹرو5 جی لانچ کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جیوو کے ٹرو 5جی نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے ۔ قومی راجدھانی علاقہ کے پانی پت، روہتک، کرنال، سونی پت اور بہادر گڑھ بھی جیوو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جیوو کے ترجمان نے کہا، “ہم 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کو بیک وقت لانچ کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ اس کے ساتھ جیوو ٹرو 5 جی سے جڑے شہروں کی کل تعداد 184 ہو گئی ہے ۔ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں 5G خدمات کے سب سے بڑے رول آؤٹ میں سے ایک ہے ۔ہم نے پورے ملک میں ٹرو5G رول آؤٹ کی رفتار میں اضافہ کیا ہے۔