ممبئی : عالمی بازار کے مثبت رجحان کے باوجود مقامی سطح پرجیو فائنانس، ریلائنس، این ٹی پی سی، ماروتی اورٹاٹا اسٹیل سمیت اٹھارہ بڑی کمپنیوں میں تقریباً پانچ فیصد تک کی گراوٹ کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ نے مسلسل تین دنوں کی تیزی آج کھودی۔بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 180.96 پوائنٹس گرکر 65252.34 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 57.30 پوائنٹس اترکر 19386.70 پر آگیا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.11 فیصد بڑھ کر 30980.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.21 فیصد بڑھ کر 36142.74 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 3780 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1827 میں گراوٹ، 1789 میں اضافہ جبکہ 164 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 35 میں فروخت جبکہ 16 میں خریداری ہوئی۔