جیکولین فرنانڈس کی ای ڈبلیو دفتر میں حاضری

   

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس آج گینگسٹر سکیش چندر شیکھر سے متعلق کیس کے سلسلے میں دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے سامنے پیش ہوئیں۔دہلی پولیس کا ای او ڈبلیو ونگ 11:30 سیفلم اداکارہ جیکولین فرنانڈس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ سکیش سے جیکولین کا رابطہ کرانے والی پنکی ایرانی سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ پولس آمنے سامنے بیٹھا کر دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ پوچھ گچھ ابھی جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وہ مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے دہلی دفتر آئی ہیں۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کو 12 ستمبر کو ای او ڈبلیو کے سامنے پیش ہونے کیلئیبلایا گیا تھا، لیکن وہ نہیں آئیں۔یہ تیسرا موقع ہے جب پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ فرنانڈس کو سمن بھیجا تھا۔ تحقیقات میں چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ شامل ہے ۔