جیہ بچن نے ارکان پارلیمنٹ کو بیٹے کی فلم دکھائی

   

ممبئی۔ سیاست دان اور اداکارہ جیہ بچن نے اپنے ساتھی ارکان پارلیمنٹ کے لیے اپنے بیٹے ابھیشک بچن کی فلم دسوی کی ایک ہائی پروفائل اسکریننگ کا انعقاد کیا۔تشار جلوٹا کی ہدایت کاری کے بارے میں بات کرنے کے لیے کئی سینئر لیڈر سوشل میڈیا پر آئے۔ مہاراشٹر کے ایم پی رجنی پاٹل نے فلم کی تعریف کی اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پرینکا چترویدی، ڈپٹی لیڈر، شیو سینا، نے تعلیم پر زور دینے کے لیے فلم کو دیکھنا ضروری قرار دیا جبکہ شمع محمد، قومی ترجمان، انڈین نیشنل کانگریس، نے ابھیشیک کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ فلم کے مزاحیہ لہجے کی تعریف کی۔