جیہ پردا کیخلاف ریمارکس اکھلیش اور مایاوتی کیلئے باعث شرم : یوگی

   

لکھنؤ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو بیان دیا کہ جیہ پردا کے خلاف اعظم خان کے نازیبا ’’خاکی چڈی‘‘ ریمارکس پر کہاکہ دو سابق چیف منسٹر نے خاموشی اختیار کی ہے جو باعث شرم ہے۔ اترپردیش چیف منسٹر نے کہاکہ جیہ پردا کے خلاف نازیبا ریمارکس دراصل اعظم خاں کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں اور آدتیہ ناتھ نے کہاکہ حالانکہ مایاوتی خود بھی خاتون ہیں لیکن ایک خاتون کے خلاف اس طرح کے ریمارکس بدبختی کی بات ہے اور عوام میں یہ تاثر عام ہوچکا ہے کہ سماج وادی پارٹی میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے۔ جس کی تازہ مثال اعظم خان کے ریمارکس ہیں۔