جیہ پردا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

,

   

رامپور ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر و نامور فلم اداکارہ جیہ پردا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ وارنٹ اترپردیش کی رام پور کی ایک عدالت نے گذشتہ انتخابات میں قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں جاری کیا ہے۔ اس مقدمہ کی اگلی سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔ رام پور پارلیمانی حلقے سے جیہ پردا کو اعظم خان کے ہاتھوں ایک لاکھ ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔