جی ایم آر گروپ نے امارات کی ٹیم خرید لی

   

دبئی۔ ہندوستان کے جی ایم آر گروپ، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک نے متحدہ عرب امارات ٹی 20 لیگ میں دبئی فرنچائزکی ملکیت اور آپریشن کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔چھ ٹیموں پر مشتمل اس لیگ کا اگلا سیزن اس سال منعقد ہونا ہے۔جی ایم راؤ، گروپ چیئرمین جی ایم آر نے کہا متحدہ عرب امارات کھیلوں اورکھیلوں کے کاروبار کے تئیں ایک ترقی پسند، مثبت ذہنیت کے ساتھ متاثر ہوتا رہتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ کوشش کمیونٹی کے ساتھ منسلک ہونے میں بھی کارگر ثابت ہوں گی۔ یہ ہمارے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ نچلی سطح سے لے کر بین الاقوامی سطح تک کھیلوں کی حمایت کے لیے گروپ کی حکمت عملی مثبت ہے ۔انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ہماری دہلی کیپٹلز کی ٹیم کے ساتھ ہمارے پاس فرنچائز کے عمل کو سنبھالنے میں 14 سیزن کا تجربہ ہے اور ہم اس عمل کے ان عناصر کو یواے ایٹی20 لیگ میں لائیں گے اور اسے ٹاپ اور عالمی کرکٹ ٹیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے نائب صدر خالد الجارونی نے لیگ میں شمولیت کے لیے جی ایم آر گروپ کو بطور پارٹنر خوش آمدید کہا۔یاد رہے کہ امارات کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کافی محنت کررہاہے جس کی وجہ سے امارات کی ٹیم اب ٹی20 ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی ہے۔