25 فروری کو انتخابات، انتخابی شیڈول کی اجرائی
حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی نے اسٹانڈنگ کمیٹی کے 15 ارکان کو منتخب کرنے کیلئے ایک پول نوٹس جاری کی جس کے تحت 25 فروری کو پولنگ کی جائے گی ۔ 150 رکنی کارپوریشن میں 146 کارپوریٹ ہیں دو کارپوریٹرز اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے اور مزید دو کارپوریٹرز کا انتقال ہوچکا ہے ۔ 16 فروری کو چھوڑ کر 10 سے 17 فروری تک صبح 11 بجے سے اور پیر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ فہرست 17 فروری کو سہ پہر 3 بجے کے بعد شائع کی جائے گی ۔ جس کے بعد اگلے دن کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی ۔ نامزدگیوں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی اور پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 فروری سہ پہر 3 بجے سے پہلے ہے۔ پولنگ 25 فروری کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جی ایچ ایم سی ہیڈ کوارٹر میں ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی 3 بجے کے بعد شروع ہوگی ۔ ہر ووٹر کو 15 ووٹ دئے جائیںگے ۔ جو اسٹانڈنگ کمیٹی کے ممبروں کی تعداد کے برابر ہوں گے ۔ ش