جی ایچ ایم سی بدستور کورونا ہاٹ اسپاٹ،869 نئے کیس

,

   

عوام کو گھروں میں رہنے، بیجاسفر سے گریز کرنے ،ماسک لگانے کی تاکید
حیدرآباد : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملہ میں بدستور ریاست تلنگانہ میں نمایاں زون بنا ہوا ہے۔ منگل کو 3457 سیمپل ٹسٹ کئے گئے جن میں 945 پازیٹیو کیس پائے گئے۔ زائداز ایک ہفتے سے مثبت کیسوں کی تعداد 900 اور اُس کے آس پاس رہی ہے۔ دفتر ڈائرکٹر صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاست میں اب مجموعی کورونا متاثرین کی تعداد 88,563 ہوگئی جن میں 16,339 مثبت کیس پائے گئے۔ 8,785 زیرعلاج ہیں جبکہ 7,294 ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔ آج 7 اموات ہوئیں اور جملہ متوفی مریضوں کی تعداد 260 ہوگئی۔ آج جی ایچ ایم سی کے بعد سب سے زیادہ 29 نئے کورونا کیس رنگاریڈی کے ہیں۔ آج کے ٹسٹ میں 2,512 سیمپل منفی پائے گئے۔محکمہ نے عوام کو مختلف احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا ہے جیسے زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہنا ، غیر ضروری سفر سے گریز کرنا اور ماسک لگائے رکھنا۔ 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور 60 سال سے زیادہ عمر والے معمرین کو لازمی وطور پر گھروں تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاوقتیکہ ایمرجنسی نہ ہو۔