جی ایچ ایم سی موسیٰ ندی پر 4 برجس تعمیر کرے گی 168 کروڑ کے مصارف

   

ڈی پی آر ، ڈیزائن کی تیاری کے لیے کنسلٹنسی کی خدمات ، ایک سال میں تعمیرات مکمل کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے موسیٰ ندی پر 4 ہائی لیول برجس تعمیرات کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ جس پر 168 کروڑ روپئے کے مصارف ہیں ۔ ان برجس کی تعمیرات کے لیے کنسلٹنسی کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے زمینی حالت کا سروے ، برجس کا ڈیزائن تیار کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تین ماہ میں ڈی پی آر تیار کئے جائیں گے اور ایک سال میں چار برجس کی تعمیرات کے ساتھ اپروچ اور سرویس روڈس ، فٹ پاتھس ، ڈرین ڈکٹ ، سنٹرل میڈینس ، اسٹریٹ لائٹس جیسی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ حال ہی بارش سے موسیٰ رام باغ برج ، سیلاب سے متاثر ہوگیا تھا ۔ وزیر سنیما ٹو گرافی نے موسیٰ رام باغ اور چادر گھاٹ برج کے کاموں کا 10 دن میں آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن کاموں کے آغاز میں تاخیر کا امکان ہے کیوں کہ ڈی پی آر کی تیاری اور ٹنڈرس طلب کرنے کے عمل میں تین ماہ کا وقت درکار ہے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے موسیٰ ندی پر تعمیر کیے جانے والے برجس کے ڈیزائن کو خاص طور پر تیار کرنے اور ان برجس کو سیاحتی مقامات کے طرز پر تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی تیار کردہ ڈیزائن کا خود کے ٹی آر نے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ موسیٰ ندی پر ابراہیم باغ کازوے کو جوڑتے ہوئے ہائی لیول برج تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس پر 39 کروڑ روپئے کے مصارف ہیں ۔ موسیٰ رام باغ کو جوڑتے ہوئے ایک ہائی لیول برج تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس پر 52 کروڑ کے مصارف ہیں چادر گھاٹ کے پاس تعمیر کئے جانے والے ہائی لیول برج کی مالیت 42 کروڑ ہے ۔ عطاپور برج کے متصل نیا برج تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس پر 35 کروڑ کے مصارف ہیں ۔۔ ن