حیدرآباد۔ پچھلے 12گھنٹوں میں ہوئی غیر متوقع موسلادھار بارش کے پیش نظر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ‘ مذکورہ چیف سکریٹری سومیش کمار نے سیلاب جیسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی علاقے میں عوامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے
اور تمام سرکاری دفاتر بشمول خانگی اداروں کو آج اور کل کے لئے چھٹی کا اعلان کیاہے‘ یعنی14اور 15اکٹوبر2020کو چھٹی ہے۔
مذکورہ چیف سکریٹری نے جی ایچ ایم سی اور تمام ضلع کلکٹر س کو مشورہ دیاہے کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کے لئے راحت کیمپوں کا انتظام کریں۔
انہوں نے لوگوں کو اس بات کا بھی مشورہ دیا ہے کہ غیرضروری وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں