حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سڑکوں کی ترقی کے منصوبے جانوروں کی پناہ گاہ کے لیز سمیت مختلف پراجکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ کمیٹی نے بندلہ گوڑہ چوراہے سے کرشنا واٹر مرحلہ 2 میں رینک I پائپ لائن شفٹنگ کے کام کیلئے 2.12 کروڑ روپئے کی منظوری دیدی گئی ۔ جس میں نفیس گارڈن فنکشن ہال سے رائل اسٹیل ٹریڈرس تک کا علاقہ شامل ہے ۔ بندلہ گوڑہ ہاوزنگ کالونی سے ہرا کنٹہ تک ایک ڈرین باکس کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے ۔ کمیٹی نے گوپن پلی گاؤں میں 4350 مربع گز اراضی جو 25 سال کیلئے آل فار انیملس فاونڈیشن کو ان کی فاونڈیشن کو لیز پر دینے کی منظوری دی ۔ زمین کو جدید طبی سہولیات اور آلات کے ساتھ جانوروں کی پناہ گاہ کی تعمیر اور دیکھ بھال کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی نے دبیر پورہ پولیس اسٹیشن سے ناگاباولی جنکشن تک 40 فٹ سڑک کو چوڑا اور ترقی دینے کیلئے 5.10 کروڑ روپئے کے پراجکٹ کو بھی منظوری دی گئی ۔ اپولو دواخانہ انٹرپرائزز لمٹیڈ کے ساتھ مفاہمت کی جس میں ایک یادداشت ایم او یو کی منظوری دی جس کے تحت اپولو تین سالوں کیلئے روڈ نمبر 36 پر بانس کا پارک چار ہزار مربع میٹر اور جوبلی ہلز چیک پوسٹ پارک پر 5373 مربع میٹر کی ترقی اور انتظام کریگا ۔ کمیٹی نے جائیداد کے حصول کی تجاویز پر بھی بات کی جس میں مسجد توپ خانہ سے عثمان گنج تک 18 میٹر چوڑی سڑک کیلئے 43 جائیدادوں کا حصول ، گوشہ محل سے عثمان گنج تک سڑک کی توسیع کے لیے 19 جائیدادیں ، پولیس لینڈ کے شمال مغربی کونے سے سڑک کی توسیع کے لیے 112 جائیدادیں اور دارالسلام سڑک اور مالا کنٹہ روڈ تک 112 جائیدادیں شامل ہیں ۔ گھوڑے کی قبر سے بیگم بازار تک سڑک کو 12 میٹر سے 18 میٹر تک چوڑا کرنے کے ساتھ ساتھ 200 میٹر کی توسیع کی جائے گی ۔ خواجہ گوڑہ جنکشن ، آئی آئی آئی ٹی جنکشن اور سائبر آباد سی پی آفس سے گچی باولی تک 215 فٹ چوڑی سڑک کی منظوری دیتے ہوئے اس کیلئے 749 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ اس پراجکٹ میں انجیا نگر سے رنکی ٹاورس روڈ تک ترقی شامل ہیں ۔ سکندرآباد کے بدھا نگر میں 2.95 کرور روپئے کی تخمینہ لاگت سے سی سی روڈ کی تعمیر نو کو منظوری دی ۔ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹنگ مینجمنٹ کیلئے EESL ایجنسی کے ساتھ معاہدہ 30 اپریل کو ختم ہوگیا ۔ کمیٹی نے ایک عبوری انتظام کی منظوری دی ہے جس سے EESL کو مزید دو ماہ تک یا کسی نئی ایجنسی کو حتمی شکل دینے تک اسٹریٹ لائٹنگ کا انتظام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ۔۔ ش