حیدرآباد ۔ 17 فبروری (سیاست نیوز) ہفتہ واری پرجاوانی پروگرام جو 19 فبروری پیر کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) ہیڈآفس، ٹینک بنڈ روڈ پر منعقد ہونے والا تھا، منسوخ کردیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی رونالڈ راس نے کہا کہ پیر کو ہیڈ آفس پر پرجاوانی پروگرام منعقد نہیں ہوگا کیونکہ جی ایچ ایم سی کونسل اجلاس اسی دن مقرر ہے۔ اس لئے پرجاوانی پروگرام کو منسوخ کیا گیا ہے۔ تاہم اس پروگرام کو صرف ہیڈ آفس پر منسوخ کیا گیا ہے اور یہ پروگرام جی ایچ ایم سی کے تمام سرکل دفاتر پر صبح 10:30 بجے سے منعقد ہوگا۔