جی سی سی اور ترکیہ کا آزاد تجارتی مذاکرات کا عنقریب آغاز

   

دوحہ: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور ترکیہ نے آزاد تجارتی مذاکرات کے آغاز کیلئے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے کہا ہے کہ مشترکہ بیان پر دستخط دونوں فریقوں کے درمیان گہری سٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی کا اشارہ ہے۔اخبار 24 کے مطابق مشترکہ آزادانہ تجارت کے حوالے سے جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی اور ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹرعمر بولاط نے مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔ یہ طے پایا ہے کہ جی سی سی ممالک اور ترکیہ کے مابین آزاد تجارت کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے اور ان کی باریکیوں کا جائزہ لیا جائے۔