جی سی سی اور چین کے درمیان اسٹریٹجکپارٹنر شپ مضبوط بنانے پر زور

   

دبئی : خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سکریٹری جنرل جاسم محمد البدوی نے جی سی سی اور چین کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ تعلقات کے امکانات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے بدھ کو ریاض میں سعودی عرب میں چین کے سفیر کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں دسمبر 2022 میں منعقدہ ریاض سربراہی اجلاس برائے تعاون اور ترقی کے جاری کردہ بیان کے نتائج پر عمل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جس کا مقصد جی سی سی اور چین کے درمیان سٹراٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ جی سی سی اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دوطرفہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔