جی چندرا شیکھر مکتھل کے نئے سرکل انسپکٹر مقرر

   

مکتھل /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جی چندرا شیکھر کو مکتھل کا نیا سرکل انسپکٹر پولیس مقرر کیا گیا ہے جو آج مکتھل پہونچکر مسٹر رام لعل سی آئی سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ قبل ازیں وہ محبوب نگر ضلع ویمن پولیس اسٹیشن پر بحیثیت سرکل انسپکٹر کام کر رہے تھے ۔ اب مکتھل تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ مکتھل میں کام کر رہے سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر رام لال کا آئی جی پی آفس میں تبادلہ عمل میں آیا ۔ مسٹر چندرا شیکھر مکتھل سرکل انسپکٹر پولیس کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد ایس پی آفس پہونچے اور ضلع سرپنٹنڈنٹ پولیس مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف متعددی کے ساتھ کام کرنے کا تیقن دیا ۔