جی 20ممالک کورونا سے متاثر ممالک کیلئے برآمدات ٹیکس میں تخفیف کرے :عالمی بینک

   

واشنگٹن، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی بینک میں ڈیولپمنٹ پالیسی اور شراکت کی منیجنگ ڈائریکٹر ماری اے لکا پنگیسٹو نے کہا کہ جی 20 ممالک کے گروپ کورونا وائرس سے متاثرغریب ممالک کو برآمد کیے جانے والے مصنوعات کے ٹیکس میں تخفیف کرنے کی اپیل کی۔اراکین کے تجارتی وزرا کی پیر کو ہونے والی میٹنگ میں محترمہ پنگیسٹو نے کہا، کووڈ -19سے متاثرہ ممالک کو برآمد کی جانے والی خوراک اور دیگر بنیادی اشیاپر ٹیکس کو عارضی طور سے ختم یا اس میں کمی کرنی چاہئے ۔انہوں نے جی 20 ممالک سے اہم طبی سامان، کھانے یا دیگر اہم مصنوعات پر نئی برآمدات پابندی لگانے سے گریز کرنے کا بھی زور دیا۔عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک تقریبا 37000 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے اور کم از کم 775000 لوگ متاثر ہیں۔