اوٹاوا: گروپ7 (جی 7)سربراہی اجلاس 15-17 جون تک کناڈا کے کناناسکس میں منعقد ہوگا۔ پیر کو اطلاعات کے مطابق، امریکہ، فرانس، جرمنی، جاپان، برطانیہ، اٹلی اور کناڈا کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے رہنما اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ منتظمین نے ابھی تک تفصیلی معلومات فراہم نہیں کرائی ہیں۔کناناسکس نے 2002 میں گروپ آف ایٹ (جی 8) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی، جب روس 2014 میں باہر کئے جانے سے پہلے اس گروپ کا حصہ تھا۔