جے این یو کیمپس مخالف برہمن نعروں سے گونج اٹھا

,

   

آر ایس ایس سے ملحقہ تنظیم اکھل بھارتیہ ویدیارتی پریشد نے توڑ پھوڑ کے لئے دائیں بازو کومورد الزام ٹہرایا ہے۔
نئی دہلی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کیمپس کی کئی عمارتوں پر جمعرات کے روز مخالف برہمن نعرے تحریر کئے گئے جس کی تصویریں سوشیل میڈیا پر بھی شیئر ہوئی ہیں۔

اسٹوڈنٹس کا دعوی ہے کہ اسکول برائے انٹرنیشنل اسٹڈیز دوم کی عمارت کو مخالف برہمن اور بنیا طبقے کے نعروں کے ساتھ تباہ کردیاگیاہے۔ ان واقعات پر جے این یو انتظامیہ کی جانب سے کوئی فوری ردعمل پیش نہیں کیاگیاہے۔

دیوار پر کچھ نعرے ہیں ”برہمن کیمپس چھوڑ دیں‘وہاں خون بہے گا‘برہمن بھارت چھوڑو“ اور”برہمن بنیا ہم آپ کے لئے آرہے ہیں‘ ہم آپ سے بدلہ لیں گے“۔آر ایس ایس سے ملحقہ تنظیم اکھل بھارتیہ ویدیارتی پریشد نے توڑ پھوڑ کے لئے دائیں بازو کومورد الزام ٹہرایا ہے۔

اے بی وی پی جے این یو اسٹوڈنٹ روہت کمار نے کہاکہ ”کمیونسٹ غنڈوں کی جانب سے تعلیمی مقامات کی توڑ پھوڑ کی اے بی وی پی مذمت کرتا ہے۔جے این یو میں اسکول برائے انٹرنیشنل اسکول اسٹاڈیز IIعمارت پر مذکورہ کمیونسٹوں نے توہین آمیز تحریر کی ہے۔

انہوں نے آزاد ذہن پروفیسروں کے چمبروں کو دھمکانے کے لئے تباہ کیاہے“۔

کمار نے مزیدکہاکہ ”ہمارا یقین ہے کہ تعلیمی مقامات کا اتعمال تبادلہ خیال او رمباحثہ کے لئے ہوتا ہے نہ کہ سماج اور اسٹوڈنٹس میں زہر پھیلانے کے لئے ہوتا ہے“۔