جے شنکرسے اقوام متحدہ کےانڈر سکریٹری جنرل کی ملاقات

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج یہاں اقوام متحدہ میں انڈر سکریٹری جنرل (پیس کیپنگ آپریشنز) جین پرے لیکروئی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا، “آج نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے انڈر سکریٹری جنرل جین پرے لاکروئی سے مل کر خوشی ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے لیکروئی کے ساتھ اقوام متحدہ کے قیام امن اور کثیر جہتی کیلئے ہندوستان کی طویل مدتی وابستگی پر تبادلہ خیال کیا۔لیکروئی یہاں گلوبل ساؤتھ کے ممالک سے خواتین امن فوجیوں کی پہلی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہندستان آئے تھے ۔