جے ڈی یو نے پرشانت کشور اور پون ورما کو پارٹی سے نکالا

,

   

نئی دہلی۔متنازعہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) پر موقف کے متعلق پارٹی قیادت پر انتخابی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور اور پارٹی کے سینئر لیڈر پون کمار ورما کی تنقید کے ایک روز بعدمذکورہ نتیش کمار کی قیادت والی پارٹی کے چہارشنبہ کے روز دونوں کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے برطرف کردیا ہے۔

پارٹی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے ایک بیان میں کہا کہ”کیونکہ پارٹی کے دونوں قائدین نے پارٹی کے نظم وضبط کو توڑا ہے‘ انہیں پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے برخواست کردیاگیاہے“

۔کشور اور ورما نے بہار چیف منسٹر نتیش کمار کے سی اے اے پرموقف کے متعلق مسلسل تنقید یں کرتے آرہے ہیں۔ جے ڈی یونے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں مقامات پر بل کی حمایت کی ہے۔

دونوں نے ہی سی اے اے کی حمایت کے متعلق چیف منسٹر کے فیصلے کو مسلسل نشانہ بناتے آرہے ہیں۔

ستمبر2018میں جنتا دل یونائٹیڈمیں کشور نے شمولیت اختیار کی تھی۔ اسکے علاوہ انہیں پارٹی کا نائب صدر بنایاتھا۔ وہیں ورما جے ڈی یو سے سابق راجیہ سبھا ممبر رہے ہیں