جے یو ڈی کے سربراہ حافظ سعید کو پاکستان کی عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی

,

   

لاہور کی ہائی سکیورٹی والی لاکھ پت جیل میں وہ بند ہے۔
لاہور۔ ممبئی دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈاور جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ سعید کو جمعرات کے روز پاکستان ی مختلف دہشت گردی عدالت نے پاکستان میں دو مزید دہشت گرد حملوں کے لئے 10سال قید کی سزا سنائی ہے۔

امریکہ کااعلان کردہ دہشت گرد سعید جس پر 10ملین امریکی ڈالر کا انعام رکھا گیاہے کہ معاشی ہیرا پھیرے کے معاملے میں پچھلے سال 17جولی کے روز گرفتار کیاگیاتھا۔

دہشت گردی کے لئے مالیہ فراہم کرنے کے دو معاملات میں اسی سال فبروی کو مخالف دہشت گردی عدالت نے گیارہ سال قید کی اس کو سزا سنائی ہے۔

لاہور کی ہائی سکیورٹی والی لاکھ پت جیل میں وہ بند ہے۔ایک عدالت کے اہلکار نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ”دومزید معاملات میں جماعت الدعوۃ کے چار لیڈران بشمول حافظ سعید کو جمعرات کے روز لاہور کی اے ٹی سی کے سزا سنائی ہے“۔

سعید اور اس کے دوقریبی ساتھی ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو فی کس دس سال اور ایک ادھے سال کی سز ا سنائی گئی ہے‘ وہیں جے یو ڈی کے سربراہ کے سالہ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”اے ٹی سی عدالت نمبر1کے جج ارشد حسین بھٹا نے کیس نمبر16/19اور25/19کی سنوائی کی جس کو داخل مخالف دہشت گردی محکمہ نے کیا تھا جس میں عینی شاہدین نصیر الدین نیر اور محمد عمران فضل گل ایڈوکیٹ سے کراس جانچ کے بعد یہ فیصلہ سنایاگیاہے“۔

جے ڈی یو لیڈر س کے خلاف سی ٹی ڈی نے جملہ 41مقدمات در ج کئے ہیں جن میں سے 24پر کو طئے کرلیاگیاہے ماباقی اے ٹی سی عدالت میں زیر التوا ہیں۔ اب تک سعید کے خلاف چار مقدمات طئے ہوچکے ہیں۔

لشکر کے فرنٹ تنظیم سعید کی زیر قیادت جے یو ڈی ہے جس نے 2008ممبئی دھماکوں کو انجام دیاتھا اور اس واقعہ میں چھ امریکیوں کے بشمول 166لوگ مارے گئے تھے۔ امریکہ کے محکمے ٹریژری نے سعید کو خصوصی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیاہے۔

وہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی ڈسمبر2008میں پیش کردہ قرارداد1267کی فہرست میں شامل ہے۔